Gadani Balochistan news

اطلاع.....
گڈانی..
کل شام 5 اور 6 بجے کے قریب گڈانی شہر میں ایک ٹیم آئی ہوئی تھی جو 7 سے 8 بندوں پر مشتمل تھی جن کا مقصد گڈانی میں کورونا یا دیگر ایسی بیماریوں کے تدارک کیلئے شہریوں کو ٹیکہ لگانا تھا.
میں اس وقت گڈانی میں موجود نہیں تھا میرے پہنچنے سے پہلے یہ لوگ جا چکے تھے تو میں نے کچھ لوگوں سے معلومات حاصل کی جن کا کہنا تھاکہ اس ٹیم میں 4 بلوچ خواتین اور کچھ مرد حضرات بھی شامل تھے اور وہ اردو لینگویج کے تھے تو ان لوگوں نے گڈانی کی لوگوں کو یہ بتایا کہ ہم کہی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے ویکسین لائے ہیں آپ لوگوں نے ٹیکہ لگوانا ہے. لیکن کسی نے بھی ٹیکہ نہیں لگوائی...
ان لوگوں کو کسی نے بھی یہ نہیں پوچھا کہ یہ کہاں سے آئے ہیں اگر سرکار کی طرف سے آئے اور کس ادارے سے ان کا تعلق ہے جو ٹیکہ لگانے گڈانی آئے ہیں. لہٰزہ یہ ایک نئی چیز کل سامنے آگئی جبکہ کورونا کی ویکسین یا ٹیکہ اب تک ہے نہیں تو یہ لوگ کہاں سے خطرناک بیماری کی ویکسین لے کر آئے ہیں.
بحرحال آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی ٹیم آپ کے علاقے میں آئے تو اُن سے معلومات ضرور حاصل کریں کہ یہ لوگ سرکاری ہیں کس ادارے سے ان کا تعلق ہے... کوئٹہ سے آئے ہیں یا کراچی شہر سے آئے ہیں اور اب تک کن کن علاقوں میں انہوں نے لوگوں کو ٹیکے دیئے ہیں معلومات ضروری ہے.

واحداقبال وش نیوز

No comments

Powered by Blogger.