Lasbela local news

Lasbela

لسبیلہ کی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان ٹھن گئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار لیویز اور پولیس آمنے سامنے آگئے بتایا جاتا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلع لسبیلہ کو اے ایریا قرار دیئے جانے کے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کئے جانے کے بعد بھی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی مبینہ ہدایت کے باعث لیویز فورس نے اپنے تھانے اور چیک پوسٹیں کلوز نہیں کی ہیں اس حوالے سے دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ہنگلاج شیوا منڈلی کے سر براہ  مکھی شیوا رام کوسٹل ہائی وے پر ایک حادثے میں جانبحق ہو گئے اور اس واقعہ کی ایف آئی آر لیویز تھانہ لیاری نے درج کر کے حادثے کی شکار گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ دوسری جانب پولیس تھانہ لیاری کے ایس ایچ او جان محمد جاموٹ نے بھی مذکورہ حادثہ کا مقدمہ درج کر کے حادثے کے ذمہ دار بس  ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اب صورتحال یہ ہے کہ ایک ہی واقعہ کی نا صرف دو ایف آئی آر درج ہوئی ہیں بلکہ مال مقدمہ لیویز کی تحویل میں اور بس کا ڈرائیور پولیس کی تحویل میں ہے یہی نہیں پولیس نے ڈی ایس پی اوتھل سرکل سیدتنویر حسین شاہ کی سر براہی میں لیویز کی چیک پوسٹوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی ہیں اس کشیدہ صورتحال میں کسی بھی وقت لسبیلہ پولیس اور لسبیلہ لیویز کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے

No comments

Powered by Blogger.